6/6/20

مہاجرین کی بے دخلی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا دن نسل پرستی کے خلاف مظاہرے میں ہمارا ساتھ دیں 20جون بروز ہفتہ دوپہر 02:00 بجے بمقام امونیا اسکوئر(omonia square )

ٹریڈ یونین، طلبہ یونین اور دیگر گروپس کا مہاجرین اور تارکین وطن کے ساتھ یکجہتی کیلئے باہمی رابطہ


 مہاجرین کی بے دخلی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا دن

نسل پرستی کے خلاف مظاہرے میں ہمارا ساتھ دیں 
   
  20جون بروز ہفتہ دوپہر 02:00 بجے بمقام امونیا اسکوئر(omonia square )

پیارے مہاجرین دوستو !
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ یونانی حکومت نے ہزاروں مہاجرین کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ پناہ کے حقوق کے تحت رہتے ہیں وزارت امیگریشن کے مطابق 10 ہزار سے زائد مہاجرین جو کہ کیمپوں،ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں، آنے والے دنوں ریاستی اور بین الاقوامی اداروں کی مدد کے بغیر سڑکوں پر ہوں گے۔یہ فیصلہ جاری ہے اور یورپی یونین کا ترکی کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کی حمایت کرنے والے مہاجرین مخالف پالیسی کو بڑھاوا دیتا ہے اور ساتھ ہی جنگ،ظلم و ستم اور تشدد سے متاثرہ افراد کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے جائز حقوق سے محروم کیا جارہا ہے۔یہ پالیسی انسانی حقوق کا احترام نہیں کرتی،اور اسی طرح کے فیصلے دوسرے یورپی ممالک کے ہیں بند سرحدیں، قلعہ یورپ اور پناہ گزین کے حقوق اور مہاجرین کی آزادی پر پابندی۔

جیسے مہاجرین کے خلاف ہدایت کی گئ ہے اسی طرح محنت کشوں، نوجوانوں،بے روزگاروں اور گورنمنٹ سے ریٹائرڈ افراد کے حقوق کے خلاف ہدایت کی گئ ہے۔
ایجئن جزیروں پر واقع کیمپوں کی مرمت کے بہانے ہزاروں خاندانوں کو جو وہاں کہیں مہینوں،سالوں سے استیا(ASTIA) پروگرام کے ذریعے رہائش پذیر ہیں انہیں رہائش اور مالی امداد سے محروم کیا جارہا ہے
ہمارا یہ مشترکہ رابطہ مہاجرین اور تارکین وطن کیلئے رہائش،مہذب معیار زندگی،صحت تک رسائ،تعلیم اور برابری کے ساتھ رہنے اور کام کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
ہم طلبہ یونین،محنت کشوں اور عوام کے اجتماعی تعاون کے ساتھ آپ(مہاجرین اور پناہ گزین) کے حقوق کی جدوجہد میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ہم آپ کے حقوق کیلئے لڑرہے ہیں :

* مہاجرین کی بے دخلی بند کرو۔
* طاقت اور ریاستی جبر کے ذریعے مہاجرین کو ان کی رہائش گاہوں سے زبردستی باہر نکالنا بند کرو۔
* شہروں اور دیہاتوں میں مقیم تمام تسلیم شدہ پناہ گزینوں کے رہائشی پروگرام جاری رکھیں جائیں اور اس میں مزید اضافہ کیا جائے۔
* مہاجرین کے نام پر حراستی کیمپ بند کرو یہ مہاجرین کیمپ نہیں جیل ہیں۔
* شہروں اور دیہاتوں میں مہاجرین کی رہائش کیلئے انکی رہائش گاہیں ان کا حق ہے اور ہم اس کے لیے آخری حد تک لڑیں گے۔

ہماری مشترکہ جدوجہد کا مقصد:

* یورپی یونین اور ترکی کا نسل پرستی معاہدہ ختم کرنا۔
* مہاجرین کیلئے سرحدیں کھولنا اور نقل مکانی کی اجازت دینا تاکہ مہاجرین جس ملک میں آباد ہونا چاہیں وہاں آباد ہو سکیں۔
* جنگی اور سامراجی مداخلت بند کرنا۔

آزادی اور حقوق کیلئے مقامی لوگوں اور مہاجرین کی مشترکہ جدوجہد